Welcome"Unlock the treasure of emotions with our Shayari collection"

Most liked sher of the last month

زخم پر زخم کھائے جاتے ہیں

ہر طرف سے ستائے جاتے ہیں


جیت دل کی ہمیں کہاں منظور

ہار کر مسکرائے جاتے ہیں


ہم کہ جی سے اتر گئے سب کے

وہ کہ دل میں سمائے جاتے ہیں


مخلصی گر نہیں ہے رشتوں میں

مشکلوں سے نبھائے جاتے ہیں


ایک وہ ہیں جنہیں نہیں پرواہ

اور ہم جاں لٹائے جاتے ہیں


قِصّہ درد کچھ کہو الماس

کون سے روگ کھائے جاتے ہیں

-Almas Rizvi
Sheristan

Shayari Categories

View all